عالمی بینک کے ساتھ مذکرات کا آغاز، 8ارب ڈالرز ملنے کی توقع

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا جس کے نتیجے میں پاکستان کو 8ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔
کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی پالیسی فریم ورک کے تحت پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ 4 سالہ نئے پروگرام کے لیے مذاکرات شروع کردیے ہیں۔
کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی پالیسی فریم ورک کے ذریعے عالمی بینک سے پاکستان کو 8 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جس میں چند بڑے ترجیحی ایریاز ہوں گے۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق یہ سی پی ایس 2025 سے 2029 تک کو کور کر سکتا ہے۔ اب تک ہونے والے مذاکرات میں تاحال پالیسی فریم ورک اور سی پی ایس کی حقیقی میعاد طے نہیں ہوئی۔
سی پی ایس مالی سال 2022 سے 2026 تک توحتمی صورت اختیار نہیں کر سکا کیوں کہ انتخابات اور نئی حکومت کے قیام میں بہت سا وقت صرف ہوگیا۔ اب نئی منتخب حکومت آچکی ہے تو یہ عالمی ادارے سے نئے سی پی ایس کیلیے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ 4 سے 5 سال کی میعاد کا سی پی ایس آئندہ ایک دو ماہ میں حاصل ہوجائے۔
4 سے 5 سال کے لیے سی پی ایس زیادہ تر ترجیحی شعبوں پر فوکس کرے گا اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ آئندہ 5 برس کے لیے فنڈنگ کے بڑے شعبوں کے فریم ورک کو حتمی شکل دی جاسکے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافے کا امکان