عدم اعتماد ووٹ سے نہیں روکیں

عدم اعتماد: کسی رکن اسمبلی کو ووٹ دینے سے نہیں روکیں گے: قریشی

وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کو ووٹ دینے سے نہیں روکیں گے، زبردستی نہیں کریں گے بس اپنا مینڈیٹ اراکین کو یاد کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتے کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے او آئی سی کانفرنس سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر میں بلاول کا بیان ناسمجھداری کا بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس حکومت کا نہیں ریاست پاکستان کا ایونٹ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلاول بھارت کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مزید پڑھیں:  یوم تکبیر، ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، تعلیمی بورڈز میں آج شیڈول پرچے ملتوی

یہ بھی پڑھیں: پیر کو عدم اعتماد پیش نہ ہوئی تو اپوزیشن جماعتیں اسمبلی میں دھرنا دیگی: بلاول

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدم اعتماد کا مقابلہ قانونی، جمہوری اور سیاسی انداز میں کریں گے اور اپنے اراکین منانے کی کوشش کریں گے لیکن زبردستی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں تو پھر اتنے گھبرائے ہوئے کیوں نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گریٹر اقبال پارک میں ماں 4بچوں کو لاوارث چھوڑ کر چلی گئی

عدم اعتماد کی تاریخ کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ کا تعین اسپیکر کا اختیار ہے، تحریک عدم اعتماد تو ابھی جمع کرائی گئی ہے۔