9 مئی کے کرداروں کا فیصلہ آئین و قانون کرے گا،وزیردفاع

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 9مئی کو ایک شخص اور گروہ نے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی ہوس میں ملک کی اساس پر حملہ کیا،ملوث کرداروں کا فیصلہ آئین و قانون کرے گا ۔
9 مئی کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 9مئی 2023کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین اور ازلی دشمن بھی نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا، ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا، ان واقعات کا تصور کسی بھی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ قوم 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور اس پر عمل کرنے والوں کی شناخت کر چکی ہے، ان کے نعروں اور للکاروں کی بازگشت اس دن کی یاد دلاتی ہے، ان کرداروں کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل