ڈاکٹر یاسمین راشد

الحمد للہ! میں زندہ ہوں، ڈاکٹر یاسمین راشد کو تردید کرنا پڑگئی

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اُن سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش افواہوں کی تردید کردی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق خبریں زیرِ گردش تھیں تاہم اب اُنہوں نے خود ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

یاسمین راشد نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کی شُکر گُزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دُعا کی اور جو میری صحت سے متعلق فکرمند ہیں۔ میں الحمداللّہ بالکل ٹھیک ہوں اور زندہ ہوں۔ میرے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تمام خبریں جھوٹی ہیں۔‘

مزید پڑھیں:  ججزخطوط پر ازخود نوٹس، ہمیں‌عدلیہ کو بااختیار بنانا ہے، سپریم کورٹ