1212 1

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8418 تک پہنچ گئی

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دئیے .ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8418 تک پہنچ گئی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 6272 ہوگئی.گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے.پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3721 تک پہنچ گئی. سندھ میں 2537 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے.خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1235 اور اسلام آباد میں 181 ہوگئی.بلوچستان میں 432 گلگت بلتستان میں 263 کیسز رپورٹ ہوئے.آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 49 ہوگئی.ملک بھر میں اب تک 1970 افراد اب تک مکمل صحتیاب ہوگئے.کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی.سندھ میں 56، پنجاب میں 42، کے پی کے میں 67 مریض زندگی کی بازی ہار گئے.گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے .وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کا 3 مریض دم توڑ گئے.ملک میں 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے36% .کیسز کا تعلق بیرون ملک آئے افراد اور 64 فیصد لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں.ملک بھر میں 590 ہسپتالوں میں 2216 مریض زیر علاج ہیں.ملک بھر میں 104,302 لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے.گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4873 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے.

مزید پڑھیں:  آزادی بچانے کے لئے سڑکوں پر نکلنا ہوگا ، عمران خان