عدالتوں پر الزام تراشی

جلسوں میں عدالتوں پر الزام تراشی افسوسناک ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید سے استفسار کیا کہ کیا آپ اور آپ کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتماد ہے ؟ یہ عدالتیں سب کے لیے ہیں، سیاسی بیانیوں میں خراب کرنے کے لیے نہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جلسوں میں جس طرح عدالتوں پر الزام تراشی کی جاتی ہے وہ افسوسناک ہے۔اگر آپ کو عدالتوں پر اعتماد نہیں تو ہم کیس کسی دوسری عدالت بھیج دیتے ہیں، آپ چیئرمین تحریک انصاف سے بھی پوچھ لیں اگر انہیں اعتماد نہیں تو ہم نہیں سنتے، عوامی جلسوں میں روز کہا جاتا ہے کہ عدالتیں رات کو کیوں کھلیں؟ کل تک کا وقت دیتے ہیں سوچ لیں عدالت پر اعتماد ہے یا نہیں۔ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں سوچ سمجھ کر آیا ہوں اور عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔عدالت نے وزیراعظم کوحنیف عباسی کی تقرری پر نظرثانی کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئے جبکہ معان خصوصی کو آج ہی کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی اور سماعت 17مئی تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، باپ اور بھائی کا سفاک قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد