گوادرکے گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بلوچستان خصوصا گوادر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آئندہ 10 روز میں لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نےکہا ہے کہ گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہمی وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہوگا۔ انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنایا جائے، آف شور اور آن شور ونڈ پاور منصوبوں کیلئے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے اور جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی قدر قابلِ قبول نہیں ہے تاہم متعلقہ محکمے یقینی بنائیں کہ طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد