10344857231587575844

صدر کی نماز تراویح براہ راست نشر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں حال ہی میں علماء کرام کے ساتھ طے پانے والے 20 نکات پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار

اجلاس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور نماز تراویح گھروں پر ادا کریں۔صدر نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی کہ وہ نماز تراویح کو براہ راست پی ٹی وی پر نشر کریں اور کورونا وائرس کے حوالے سے وزارت صحت کے رہنماء اصولوں کو موثر طور پر اجاگر کریں۔

مزید پڑھیں:  ووٹ کے سامنے فارم 45کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس