اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دئیے. ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر بارہ ہزار ساتھ سو ترئس (12723) ہوگئی ہے جب کہ اب تک اس وائرس سے 269 افراد کی جان جا چکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپوٹ میں اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مزید 783 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس کا شکار افراد کی مصدقہ تعداد 12 ہزار 723 ہوگئی ہے تاہم اس میں سے 2866 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5378 ہے، سندھ میں 4232 ، خیبرپختونخوا 1793 ، بلوچستان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 722، اسلام آباد میں 235، گلگت بلتستان میں 308 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک دن میں مزید 15 افراد کی جان لے لی ہے، اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں کورونا سے 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 78، پنجاب میں 78، بلوچستان میں 10 جب کہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں 3،3 افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔