اداروں کیخلاف تقریر کا معاملہ

اداروں کیخلاف تقریر کا معاملہ، سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی اداروں کے خلاف تقاریر سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی درخواست میں عمران خان کے علاوہ فواد چوہدری اور شیری مزاری کے نام بھی شامل ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اداروں کے خلاف تقریر سے متعلق درخواست پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ 8 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز نے ایلیٹ فورس کا سہرا بھی نواز اور شہباز کے سر باندھ دیا