26f33adfa4b0c64d30b1e21b1fd11ba6 XL

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کےچھوٹا کاروبار امدادی پیکیج کی منظوری دے دی

اسلام اباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کےچھوٹا کاروبار امدادی پیکیج کی منظوری دے دی

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج سے پینتیس لاکھ کاروبار فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ پیکیج میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو مراعات دی گئی ہیں۔

بعدازاں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چھوٹے کاروبار لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جب بھی اپنا کام دوبارہ شروع کریں گے تو ان کا تین ماہ کا بل حکومت ادا کرے گی، اس پیکیج سے 35 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا جن میں چھوٹی دکانیں، درزی، مارکیٹیں اور چھوٹی صنعتیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے اگلے ماہ پیرس پروازیں چلانے کیلئے تیار

حماد اظہر نے کہا کہ اس پالیسی سے 5 کلو واٹ کمرشل کنشکن والے کاروبار اور 70 کلو واٹ والے صنعتی کنکشن مستفید ہوں گے، اس سے ملک کے 95 فیصد کاروباروں اور 80 فی صد صنعتوں کو فائدہ ہوگا، ان کاروباروں کے پچھلے سال مئی، جون اور جولائی کے بجلی کے بلز کی جتنی مجموعی رقم بنتی تھی، اتنی رقم ان کے مئی کے بلز میں لوڈ کردی جائے گی، تاکہ وہ بجلی استعمال کرسکیں اور انہیں بلز نہ ادا کرنے پڑیں، یہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں صرف تین ماہ کے لیے نہیں بلکہ 6 ماہ تک موجود رہے گی کیونکہ کاروبار تو ابھی بند پڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کسانوں سے براہ راست گندم خریداری سے متعلق نئی پالیسی تیار

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جب بھی کاروبار شروع ہوگا وہ اس رقم سے فائدہ اٹھاسکیں گے، 32 لاکھ کمرشل کنکشن اور 4 لاکھ چھوٹی صنعتیں مستفید ہوں گی، اس پیکیج کا حجم 50 ارب روپے ہے جو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگا، وزارت خزانہ ان محکموں کو ادائیگی کرے گی۔

گزشتہ روز حماد اظہر نے ٹویٹ کیا تھا کہ وزارت چھوٹے کاروبار کیلئے فری فناننس گارنٹی پیکیج پرکام کررہی ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلیے آسان قرضوں کی فراہمی بھی زیرِ غور ہے، اگلے مرحلے میں ایسے شعبوں کو امداد دی جائے گی جو کورونا سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔