آئی ایم ایف مذاکرات

وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ امریکا روانہ ہوگئے، پاکستانی وفد عالمی مالیاتی ادارے اور ورلڈ بینک کی ٹیموں سے مذاکرات کریں گے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار دورہ امریکا میں آئی ایم ایف کے نمائندوں سے قرض پروگرام پر مذاکرات کریں گے جبکہ عالمی بینک کے عہدیداران سے بھی فنڈز سمیت دیگر امور پر مذارکرات ہوں گے۔ دورہ امریکا کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کو لگام ڈالنے کا وقت آگیا ہے ، ایمل ولی خان