پشتخرہ فائرنگ

پشتخرہ ‘سسر اور سالوں نے فائرنگ کر کے داماد کو قتل کردیا

ویب ڈیسک :پشتخر ہ میں مستوارات کے تنا زعہ پر سسر اور سالو ں نے فائرنگ کر کے داما د کو قتل کردیا جبکہ گلبہار کے علا قے رنگ روڈ پر اراضیات سے نعش برآمد کرلی گئی۔ گزشتہ روز ملزم سعید خان ولد فرید خان سکنہ تہکال کا اپنے داما د جمیل خان سکنہ ولی آ باد پشتہ خرہ کیسا تھ مستورات کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا .
جس پر ملزم سعید خان اور اس کے دو بیٹوں نے مل کر جمیل خان کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑ گیا جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیا۔ دریں اثناء گلبہار پولیس کو اطلاع ملی کہ آفریدی آ باد کے قریب اراضیا ت میں نعش پڑی ہے.
جس پر پولیس نے جائے و قو عہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پہنچا دیا۔ پولیس کے مطابق بر آ مد ہو نے والی نعش کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، 75 ہزارکی نفسیاتی حد عبور