پشاور آج تعلیمی ادارے دفاتر بند

پشاور ،چارسدہ اورمردان کے تعلیمی ادارے،دفاتر آج بند رہیں گے

ویب ڈیسک :ضمنی الیکشن کے سلسلے میں آج پشاور سمیت تین اضلاع کے تمام سرکاری اور نجی سکولز میں چھٹی اور اساتذہ الیکشن ڈیوٹی دیں گے دیگر سرکاری ادارے بھی بند رہیں گے جبکہ اضلاع کی سطح پر الیکشن کمیشن کے دفاتر سے الیکشن کا سامان بھی تقسیم کیا جائے گا.
کل اتوار کے روز پولنگ کیلئے گذشتہ روز پشاور، چارسدہ اور مردان کی ضلعی انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے اور ہفتہ کا دن مذکورہ اضلاع میں عام تعطیل کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اس پس منظر میں تمام سرکاری سکول اور کالجز بند رہیں گے جبکہ بازاروں میں بھی چھٹی ہوگی الیکشن کیلئے اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں آج پولنگ کا سامان تقسیم کیا جائے گا سکولز کے ساتھ ساتھ تینوں اضلاع میں دیگر سرکاری ادارے بھی بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا