قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی الیکشن آج ہوں گے، تیاریاں مکمل

ملک کے تین صوبوں میں قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر ضمنی انتخابات کیلئے آج پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگا۔
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے31 پشاور، این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 ملیر کراچی اور این اے 239 کورنگی کراچی میں ضمنی انتخاب منعقد ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔
خیبر پختونخوا میں نیشنل اسمبلی کی 3 نشستوں پر بڑا مقابلہ

    این اے 31 پشاور
    پشاور کے حلقہ این اے 31 کی نشست پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے شوکت علی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی، اس نشست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء غلام احمد بلور سمیت 8 امیدوار مد مقابل ہیں۔
    حلقے کی آبادی 8 لاکھ 56 ہزار 609 جبکہ ووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 180 ہے۔ مجموعی ووٹرز میں 2 لاکھ 62 ہزار 289 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 891 خواتین ہیں۔
    2013 میں این اے 31 کو این اے 1 کہا جاتا تھا۔ 2018 میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد اسے این اے 31 پشاور کا نام دیا گیا۔

    این اے 24 چار سدہ
    این اے 24 چار سدہ کی نشست پی ٹی آئی کے امیدوار فضل محمد کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس حلقے سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
    اے این پی کے ایمل ولی خان اور جماعت اسلامی کے مجیب الرحمان بھی اہم امیدوار ہیں، اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ 26 ہزار 862 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار سولہ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 235846 ہے

    این اے 22 مردان
    این اے 22 مردان کی نشست پی ٹی آئی کے علی محمد خان کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی، ضمنی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود اس حلقے سے امیدوار ہیں۔
    اس نشست پر جے یو آئی کے مولانا قاسم اور جماعت اسلامی کے عبدالواسع، عمران خان کے مد مقابل ہیں، حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 184 ہے۔

مزید پڑھیں:  یونیورسٹی کیمپس پشاور کے اندر روٹی کی قیمت میں کمی کردی گئی