صوبائی الیکشن کمشنر

سیکورٹی کیلئے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان حلقوں کے ووٹرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بلاخوف و خطر جا کر قومی فریضہ سمجھ کراپنا ووٹ ڈالیں۔

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب