پرائمری سکول یکم دسمبر عام تعطیل

صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں میں یکم دسمبر کو عام تعطیل

سرکاری پرائمری سکولزکے اساتذہ کی ٹریننگ کے سلسلے میں جمعرات کے روز صوبہ بھر میں پرائمری سکول تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بند اور طلبہ کو تعطیل دینے کی ہدایت کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ ابتدائی تعلیم کی جانب سے پرائمری سکول ٹیچرز کی ایک روزہ ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا ہے اس ضمن میں ایک شیڈول جاری کیا گیا ہے جس میں صوبہ کے سرمائی اور گرم مرطوب اضلاع میں ٹریننگ کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ اگلا پی ڈی ڈے جمعرات کے روز1دسمبر کو ہوگا اس دن صوبہ کے تمام پرائمری سکولز میں عام تعطیل ہوگی اور طلبہ 2 دسمبر کو جمعہ کے روز کلاسز کیلئے سکولز میں حاضر ہوں گے اس بارے میں تمام ٹیچرز کو مطلع کردیا گیا ہے جس کے مطابق ٹریننگ سنٹرز پر حاضری دینا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی یوم مزدور، خیبرپختونخوا کا مزدور آج بھی دیہاڑی میں‌مصروف