میٹرک انٹر نئے نظام کی منظوری

میٹرک اور انٹر کے نئے نظام کی منظوری، پاسنگ مارکس40فیصد مقرر

ویب ڈیسک : ملک بھر میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کلاسزکے سالانہ امتحانات اگلے سال اپریل اور مئی میں کرانے اور نیا گریڈنگ سسٹم آئندہ تین سالوں میں نافذ کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس سلسلے میں انٹر بورڈ زکوآرڈی نیشن کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا ہے ۔سیکرٹری کمیٹی غلام علی کے مطابق میٹرک اور انٹر میڈیٹ سطح پر سو پوائنٹس کے ساتھ گریڈنگ سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت موجودہ گریڈنگ سسٹم کو مرحلہ وار بنیادوں پرختم کرنے اور 2025تک ملک بھر میں دس پوائنٹس کے ساتھ گریڈنگ سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے ۔
اس مجوزہ سسٹم کے تحت طلبہ کے امتحانی ریمارکس کے ساتھ فیل کی اصطلاح ختم کردی گئی ہے اور اس کی جگہ uلکھا جائے گا ۔ان کے مطابق امتحانات کے پاسنگ مارکس 33فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردئیے گئے ہیں اور 95سے سوفیصد تک مارکس لینے والے طلبہ کو اے گریڈپلس ملے گا۔ اس کے علاوہ 85سے 90فیصد تک نمبر لینے والے طلبہ کو اے گریڈ جبکہ 80سے 85تک نمبر لینے والے طالب علم بی پلس میں شمار ہوں گے ،75سے 80تک بی ، 70سے 75تک گڈ اور 60سے 70تک نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو سی گریڈ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات