پولیس کوپولیوٹیموں کی سکیورٹی بڑھانے،ناگہانی حالات کیلئے تیاری کاحکم

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں شرپسندوں کیخلاف جاری کارروائیاں تیز کرنے اور امن وامان کو درپیش چیلنجز اورناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس افسران کوتیاررہنے کیساتھ ساتھ پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیدیا گیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے صوبہ بھر کے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض عبادت سمجھ کر ادا کریں اور امن و امان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی ٹیموں کو پوری تیاری کے ساتھ فرنٹ سے لیڈ کریں۔
ا س ضمن میں سنٹرل پولیس آفس پشاور میںصوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسروں اور ضلعی پولیس افسروں کا اجلاس ہواجس میں ایڈیشنل آئی جی پیز انوسٹی گیشن، ہیڈ کوارٹرز،سی سی پی اوپشاور، ڈی آئی جی آپریشنز، کمانڈنٹ ایف آر پی، ایس ایس پی آپریشنز پشاور، ایس پی سپیشل برانچ ، ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس نے شرکت کی جبکہ صوبہ بھر کے ریجنل پولیس آفیسرز اور ضلعی پولیس آفیسرزویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شریک ہوئے۔
آئی جی پی نے ضلعی پولیس افسروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ خود بھی فیلڈ میں نکل کر پولیس اہلکاروں کی نگرانی کریں اور جہاں ضرورت ہو پولیس کی ٹیموں کو خود فرنٹ سے لیڈ کریں انہیں اشتہاریوں ومنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے، تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں لگوانے، چیک پوسٹوں کے دورے کرکے ان پر سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم تین امپائرز کی توسیع کیلئے ہورہی ہے، عمران خان