پشتخرہ قتل

پشتخرہ،نشئی باپ بیٹے نے ایک دوسرے کو قتل کردیا

ویب ڈیسک :پشتخرہ کے علاقہ اکیڈمی ٹائون میں ہیروئن پینے کے عادی باپ بیٹے نے مبینہ طور پر حجرہ کے اندر فائرنگ کرکے ایک دوسرے کو قتل کر دیا ۔ لواحقین کے مطابق دونوں عرصہ دراز سے نشہ کے عادی تھے۔ اس حوالے سے مدعیہ صدف نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پشتخرہ پولیس کو بتایا کہ مقتولین نجیب اللہ اس کا شوہر اور احسان اللہ اس کا سسر ہے۔ دونوں واحد اللہ کے حجرہ واقع اکیڈمی ٹائون میں موجود تھے جہاں انہوں نے نشہ کیا اور اس کے بعد کسی بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مدعیہ نے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی پر دعویداری کرتی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے کے ایم سی منتقل کر دیا ۔

مزید پڑھیں:  جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ،محسن نقوی