پشاورمیں تجاوزات کیخلاف ایک بار پھرکریک ڈائون کا فیصلہ

ویب ڈیسک : سڑکوں پرتجاوزات اور غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف پشاور بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس حوالے سے آئندہ ہفتے سے کارروائی شروع کرنے کی منصوبہ بندی ہے جس کیلئے بازاروں کے تاجروں اور دکانداروں کے ساتھ مشاورت کی بھی منصوبہ بندی تجویز کی گئی ہے
ذرائع کے مطابق اس وقت پشاور میں جی ٹی روڈ اور اندرون شہر سٹی سرکلر روڈ سے لے کرتمام بڑی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کے علاوہ سروس روڈز پر غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں اور تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کیلئے آمدورفت مشکل ہوگئی ہے اس ضمن میں ٹریفک پولیس کو ایکشن لینے کی سینکڑوں کی تعداد میں شکایات ہیں اس لئے تجاوزات کیخلاف ایک مرتبہ پھر سے پشاور بھر میں آپریشن شروع کرانے کی منصوبہ بندی ہے ٹریفک پولیس کے حکام نے بتایا کہ شہر میں کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مہم کے دوران سڑکوں پر سے تمام ٹرانسپورٹ اڈے اور تجاوزات کو ختم کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت