فروٹ غریب ومتوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوگئے

ویب ڈیسک :پشاور میں فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور یہ غریب ومتوسط طبقوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئے ہیں ، دوسری جانب انتظامیہ بھی سرکاری ریٹ کے مطابق فروٹ کی دستیابی یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ سردیوں کا میوہ مالٹا بھی 250اور400روپے تک فروخت ہونے لگاہے ۔تفصیلات کے مطابق دوسرے اشیاء کی طرح پشاور میں فروٹ کی قیمتیں بھی بے لگا م ہوگئی ہیںاور دکاندار اور ریڑھی بان فروٹ کی منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔
سردی کے موسم میں مالٹے کی پیدوارکی وجہ سے اس کی مانگ بڑھ جاتی ہے ۔ اس وقت بازاروں اور دکانداروں کے پاس مختلف اقسام کے مالٹے 200سے 400روپے میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ کیلا بھی 150سے 200روپے کا ہوگیا ہے ۔ سیب بھی 200سے 300روپے فی کلوفروخت کیاجارہاہے جبکہ امروت کی قیمتیں بھی 150سے 200روپے کے درمیان ہیں ۔فروٹ کی قیمتوں کی وجہ سے بھی شہری پریشان ہیں جبکہ دکانداروں کی جانب سے پہلی بار مالٹے کی قیمت 400روپے مقررکی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی