گیس اور سی این جی بندش ‘ صارفین کو دوہرے مسائل کا سامنا

ویب ڈیسک :پشاور میں گیس کی سپلائی میں تعطل سے شہری علاقوں میں صارفین مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں گیس نہ ہونے سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جبکہ بازاروں میں ہوٹل اور تندور مالکان نے گیس کے متبادل سلنڈر گیس کا استعمال شروع کر دیا ہے اس وقت پشاور اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں سوئی گیس کی سپلائی کا سخت بحران ہے گھروں پر 24گھنٹے میں تین وقفوں کے ساتھ صرف6گھنٹے کیلئے گیس دستیاب ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کیلئے صبح ، دوپہر اور شام کے اوقات میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سی این جی پمپ بھی متاثر ہوئے ہیں جہاں پر دن بھر گاڑیوں کی لمبی قطار رہتی ہیں شہری علاقوں قصہ خوانی، خیبر بازار ، کریم پورہ ، گھنٹہ گھر ، چوک ناصر خان ، کوہاٹی گیٹ ،گنج ، یکہ توت، اندر شہر ، لاہوری گیٹ ، نشتر آباد ‘ہشت نگری اور بیرون شہر گلبہار اور پھندو روڈ سے ملحقہ علاقوں میں گیس شیڈنگ ہے جبکہ مضافات میں بھی گیس کی ترسیل کیلئے اوقات مقرر کئے گئے ہیں اور یا پھر گھریلو صارفین کیلئے اس کا پریشر کم ہے اس حوالے سے محکمہ سوئی گیس کے ذرائع نے بتایا کہ سردی کی وجہ سے گیس کی ترسیل میں رکائوٹ پیدا ہونے سے سپلائی میں فرق آگیا ہے ان کے مطابق لوگوں نے پریشر بڑھانے کیلئے گیس کے سپلائی لائن پر مشین لگا رکھے ہیں جس سے شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں