بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج

اختیارات نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ،5جنوری تک ڈیڈلائن

ویب ڈیسک : بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کو اختیارات منتقل کرنے کیلئے 5جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیدی ور واضح کیا ہے کہ اگر انہیں اختیارات منتقل نہ کئے گئے تو وہ بنی گالہ میں احتجاجی دھرنا دے دیں گے بلدیاتی نمائندوں نے حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود فنڈز اور اختیارا ت کی عدم منتقلی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت نور غلام آفریدی رہنما چیئرمین اتحاد کمیوینٹی صوبہ خیبر پختونخوا و صوبائی نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا نے کیا۔
اس موقع پر مقررین میں انتظار خلیل چیئرمین عوامی نیشنل پارٹی، ولی محمد چیئرمین عوامی نیشنل پارٹی، عطاء اللہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، آفریدی خان چیئرمین جمعیت علماء اسلام (ف)، حاجی محمد جمیل چیئرمین جمعیت علماء اسلام (ف)، محمود الحسن عرف وا وا خان چیئرمین پی پی پی، حاجی ارشاد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، ناصرہ عبادت رہنما خواتین ونگ پشاور سٹی، پرویز اقبال رہنما اقلیت ونگ، ملک طارق چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن موجود تھے۔ مقررین مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود فنڈز اور اختیارات کی عدم منتقلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا علان کر دیا
بلدیاتی انتخابات کا ایک برس مکمل ہونے پر 19دسمبر کو صوبہ بھر میں یوم سیاہ آج منایا جارہا ہے۔ 31مارچ کو دوسرے مرحلے کے انتخابات ہوئے تھے، اس تاریخ پر بھی یوم سیاہ منائینگے بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے سوائے جھوٹ اور دھوکے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اور کچھ نہیں دیا، وزیر اعلیٰ نے ہمیں لالی پاپ دیے، فنڈز سال گزرنے کے باوجود ریلیز نہیں کیے گئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے 15 دن کا وقت لیا تھا، مہینہ ہونے والا ہے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی گئی جبکہ ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہے، صوبائی حکومت نے وہاں بھی وجواب تا حال جمع نہیں کیا انہوں نے کہا کہ تمام تر اختیارات ہم سے لیے گئے
تحریک انصاف دراصل خود نا انصافی پر یقین رکھتی ہے، وفاقی حکومت کے خلاف بقایا جات نہ دینے پر بیان بازی کرنے والے خود اپنے صوبوں میں کیا ناروا سلوک رکھا ہے۔ اسکا کون پوچھے گا، صوبائی حکومت نے عوامی مینڈیٹ کا مزاق اُڑایا ہے انہوں نے واضح کیا مطالبات ہو رہے نہ ہونے صورت میں احتجاج کا دائر کار وسیع کیا جائے گا۔ نور غلام آفرید ی نے خطاب کرتے ہوئے کہااگر بلدیاتی نمائندوں کو 5جنوری تک اختیارات نہ دئیے گئے تو صوبے بھر سے بلدیاتی نمائندگان وزیر اعلیٰ ہاس یا بنی گلہ کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا نگران دور میں بھرتی1800ملازمین کو نکالنے کا اعلان