20دسمبر تک الیکشن کی تاریخ نہ ملی تواسمبلیاں توڑدینگے، فواد چوہدری

وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی،فوادچودھری

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیرفوادچودھری نےکہا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہو گی اور وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی اسمبلی ضرور تحلیل کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہونا ہے، کل تک رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہ رہے تھے کہ اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے اور آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، عدم اعتماد ناکام ہو گی اور پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کریں گے کیونکہ عوام کا فیصلہ ہی حتمی فیصلہ ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے