ڈپٹی کمشنر تبدیل

ڈی جی صوبائی محتسب اورمتعدداضلاع کے ڈپٹی کمشنر تبدیل

ویب ڈیسک : صوبائی حکومت نے ڈی جی صوبائی محتسب سمیت متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور مختلف محکمہ جات کے انتظامی سیکرٹریز کو ان کے عہدوں سے تبدیل کر دیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز سول سیکرٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ا صوبائی محتسب اور گریڈ20کی افسر کنیز صغریٰ کو بورڈ آف ریونیو میں ممبر ٹو کے عہدے پر جبکہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں تعیناتی کے منتظر گریڈ20کے دو افسران صلاح الدین اور ارشد خان آفریدی کو بالترتیب سیکرٹری صوبائی محتسب اور ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب تعینات کر دیا گیا ہے۔ مختیار احمد کو سیکرٹری لائیو سٹاک فشریز اینڈ کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا سیکرٹری، دلدار محمد کو ڈی جی پراسکیوشن، شاہد سہیل خان کو سیکرٹری اوقاف، حج اور مذہبی اور اقلیتی امور جبکہ کیپٹن مشتاق احمد کو سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیرز تعینات کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سکیل19کے محمد عابد خان کو سیکرٹری محکمہ خوراک، احمد زیب کو ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، نیک محمد کو ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان، محمد قیصر خان کو ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان، ڈاکٹر قاسم علی خان کو ڈپٹی کمشنر چارسدہ، کیپٹن عبدالرحمن کو ڈپٹی کمشنر مردان، نصر اللہ کو ڈپٹی کمشنر صوابی اور محمد ا حتشام الحق کو ڈپٹی کمشنر شانگلہ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر خالد اقبال، ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، ڈپٹی کمشنر صوابی کیپٹن ثناء اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان شکیل احمد اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ ضیاء الرحمن کو محکمہ انتظامی امور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انوار الحق کو محکمہ انتظامی امور کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کے ساتھ محمد علی خان کو ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ارشد قیوم کو ڈپٹی کمشنر لوئر چترال تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم تین امپائرز کی توسیع کیلئے ہورہی ہے، عمران خان