ای پی آئی میں غیر ملکی امداد کا پراجیکٹ31دسمبر سے بند

ویب ڈیسک :ای پی آئی خیبرپختونخوامیں گاوی یعنی گلوبل الائنس فارویکسی نیشن کا پراجیکٹ 31 دسمبرسے بند کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے اس سلسلے میں تمام اضلاع کی انتظامیہ کو657ویکسی نیٹرز کی تنخواہیں اور بقایاجات وغیرہ26دسمبر تک کلیئر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے اس مہلت کے بعدمحکمہ صحت ان ملازمین کی تنخواہوںکا ذمہ دار نہیں ہوگاذرائع کے مطابق بچوں کو موذی بیماریوںسے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں عالمی ادارہ صحت کے توسط سے گلوبل الائنس فار ویکسین کے مالی تعاون کے ساتھ ایک پراجیکٹ چل رہاہے اس پراجیکٹ کی مدت31دسمبر کو مکمل ہورہی ہے جس کے بعد اس پراجیکٹ کیلئے بیرونی سرمایہ کاری نہیں کی جائے گی
اس تناظرمیں ڈائریکٹر ای پی آئی خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو گذشتہ ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق وہ ویکسی نیٹرزجو گاوی پراجیکٹ کے تحت تنخواہیں لے رہے ہیں ان ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 31 دسمبر کے بعد ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ ذمہ دار نہیں ہو گا اس لئے پیر26دسمبر تک تمام657کلیم اداکئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ ہی ہوں گے، بلاول بھٹو