پشاور میں گیس غائب

پشاور میں سرکاری اوقات مقررکرنے کے باوجود گیس غائب

ویب ڈیسک :پشاور شہرکے مختلف علاقوںمیں سوئی گیس کی سپلائی کیلئے مقررہ اوقات کے دوران بھی بحران پیدا ہوگیاہے ۔شہری اور دیہاتی علاقوں میں گیس دستیاب نہیں جبکہ اکثر علاقوںمیں گیس کا پریشربھی نہیں آرہاہے جس کی وجہ سے گھریلو اور کمرشل دونوں طرح کے صارفین متبادل ایندھن کے استعمال پر مجبور ہورہے ہیں شہریوں کے مطابق حکومت کی جانب سے گیس کی سپلائی کیلئے صبح، دوپہر اور شام کے اوقات بلا تعطل گیس کی سپلائی جاری رکھنے کا اعلان کیاگیاہے
لیکن گزشتہ1مہینے سے شہر کے بیرونی اوراندرونی علاقوںمیں ان اوقات میں بھی گیس کی سپلائی کا نظام بری طرح متاثرہواہے اور صارفین کیلئے گھروں پرگیس دستیاب نہیں اس وقت شہری علاقوں میں گیس کے تعطل کے علاوہ صارفین کو گیس کے کم پریشر کی بھی شکایات ہیں گیس کے بحران کے پیش نظر شہر میں ہر دوسرے گھر میں لوگوںنے گیس کھینچنے والی مشینیں نصب کر رکھی ہیں
اس وجہ سے بہت سے صارفین کو صبح ، دوپہر اور شام کے اوقات میں بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے شہریوں کے مطابق ہر مہینے بھاری بھر کم بل دینے کے باوجود گیس دستیاب نہیں اور متبادل کے طور پر انہیں ہر ماہ اضافی ہزاروں روپے ایندھن یعنی ایل پی جی، بجلی ہیٹر ، کوئلہ اور سوختنی لکڑی پر خرچ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا