پشاور موسم شدید سرد

پشاور ‘ موسم شدید سرد ‘بچے اور بوڑھے بیمار ہونے لگے

ویب ڈیسک : صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسم شدید سرد ہو گیا ہے جسکی وجہ سے عوام گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ شدید سردی کے باعث بچے بھی بیمار ہونے لگے سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ بھی عروج پر پہنچ گئی جس نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دہا ہے سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ شہری کھانے پینے کی اشیاء ہوٹلوں سے لانے پر مجبور ہے اور مہنگے داموں ایل پی جی اور لکڑیاں خریدنے لگے جس نے مہنگائی کی ستائی عوام کی چیخیں نکال کی رکھ دی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید سردی میں گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے