سکھ بچوں کے سکول کی تعمیر

سکھ بچوں کے واحد سکول کی تعمیر التواء کا شکار

ویب ڈیسک : پشاور میں سکھ بچوں کیلئے شروع ہونیوالے سکول کا تعمیراتی کام فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث روک دیا گیا 4ماہ سے زائد کام رکنے کے باعث بچو ں کا نیا تعلیمی سال بھی متاثر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے جبکہ سکول کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے اب صرف 46لاکھ روپے درکار ہیں سکول کے سربراہ بابا گورپال سنگھ کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور کے علاقے محلہ جوگن شاہ میں سکول کی تعمیر کیلئے دوکروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا جو سکھ بچے بچیوں کیلئے انتہائی ضروری تھا اس سکول کی تعمیر شروع کی گئی اور اب اس کی تعمیر مکمل ہونے والی ہے تاہم چار ماہ قبل ٹھیکہ دار کو ادائیگی روک دی گئی۔ جس کے باعث ٹھیکہ دار نے کام روک دیا ہے
انہوں نے بتایا کہ اس وقت سکول کا زیادہ تر کام مکمل ہوگیا ہے اور اس کی تکمیل میں صرف 46لاکھ روپے درکار ہیں اور اس رقم کی عدم ادائیگی سے مسائل کھڑے ہو گئے ہیں نیا سال اپریل سے شروع ہوگا اور کوشش کی جا رہی ہے کہ سکول کو اس سے قبل مکمل کرلیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی