5e5d9206fee23d2b647a2b44

امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 70 ہزار ہوگئی

ویب ڈسک : امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 70 ہزار ہوگئی ،

منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں پہلی مرتبہ یومیہ ہلاکتوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یکم جون تک روزانہ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے

امریکی حکام کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک کورونا وائرس سے مزید 1015 اموات ہوئیں جو ایک مہینے میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 69921 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، صدرکے انتقال پر تعزیت

امریکہ میں کورونا وائرس کے 1212900 تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں جن میں سے 954911 زیرعلاج ہیں۔ حکام کا کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے اب تک 200000 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دریں اثناءنیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ میں بیماریوں پر کنٹرول اور ان سے بچاو¿ کے ادارے (سی ڈی ایس) کے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں یکم جون تک روزانہ کی بنیاد پر متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایک دستاویز میں حکام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ مئی کے آخر تک روزانہ کی بنیاد پر ملک میں دو لاکھ تک نئے کیسز کا خدشہ ہے جو اب تک 25000 یومیہ ہے۔ دستاویز کے مطابق یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 1750  سے بڑھ کر 3000 کے قریب ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی

ادھر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے امریکہ میں ایک لاکھ  ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ ہیں۔