ضیامحی الدین انتقال

عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار، اداکار اور میزبان ضیامحی الدین انتقال کرگئے

ممتاز اداکار، ہدایت کار، صداکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین 91 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
ویب ڈیسک: ضیاء محی الدین طبیعت میں ناسازی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
گزشتہ دنوں ضیاء محی الدین کو بخار اور پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا جہاں پر الٹراساؤنڈ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ انکی آنت میں خرابی پیدا ہوئی ہے جس پر انکی آنت کا آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے بعد ضیاء محی الدین کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔
ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، انھوں نے ریڈیو آسٹریلیا سے صداکاری کے کام کاآغاز کیا، بہت عرصے تک برطانیہ کےتھیٹر کیلئے کام کیا، برطانوی سنیما اور ہالی ووڈ میں بھی فن کے جوہر دکھائے، 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔
ضیا محی الدین کے والد کو پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اور مکالمہ نگار ہونے کا اعزاز حاصل تھا،براڈوے کی زینت بننے والے جنوبی ایشیا کے پہلے اداکار تھے، ان کی کتاب ” A carrot is a carrot” ایک مکمل ادبی شہہ پارہ ہے۔
1962 میں انہیں مشہور فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا، جس میں انہوں نے ایک یادگار کردار ادا کیا۔
ضیا محی الدین نے’ضیا محی الدین شو‘ کے نام سے ایک سٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی، حکومت نے مرحوم کو 2012 میں ہلال امتیازسے بھی نوازا۔
مرحوم ضیاء محی الدین کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر ڈیفنس فیز 4 میں واقع امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکی بموں کی سپلائی رفح پر استعمال ہونے کے خدشے پر روکی، انٹونی بلنکن