خیبرپختونخواپولیس کاچینی باشندوں کومکمل سکیورٹی دینے کاعزم

افغانیوں کوویزے جاری نہ کئے جائیں،دفترخارجہ کی سفارتخانوں کوہدایت

ویب ڈیسک:افغانیوں کی جانب سے جعلی دستاویز دکھا کر پاکستانی ویزے لینے کے معاملے پر وزارت خارجہ نے سخت ایکشن لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے یورپ میں موجود اپنے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو افغانیوں کو ویزا نہ جاری کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی افغان شہری کو پاکستان کا ویزا جاری نہ کیا جائے۔یہ ہدایات برطانیہ، سپین، اٹلی، جرمنی، پرتگال، گریس، آسٹریا، سوئٹزر لینڈ، فرانس، ڈنمارک، ناروے، بلجیئم، آئرلینڈ اور نیدر لینڈ میں سفارتخانوں کو جاری کی گئی ہیں، اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے خط لکھ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو قتل عام کے طور پر نہیں دیکھتے،امریکہ