پشاور میں مہنگائی بے قابو

پشاورمیں مہنگائی بے قابو،دالوں کے نرخ کانیاریکارڈ

ویب ڈیسک :صوبائی دارلحکومت میں مہنگائی کنٹرول ہونے کا نام نہیں لے رہی اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ نے عوام کی چیخیں نکال دی شہر میں چنا310روپے کلو سے بڑھ کر 380روپے فی کلو تک جاپہنچا ہے ،لوبیہ280 سے روپے سے بڑھ کر350روپے کلو، سیلہ چاول330،دال ماش380 اوردال مسور 310روپے کلو میں فروخت ہو نے لگا دکاندوروں کے مطابق تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں50سے100روپے کا اضافہ ہوا ہے
اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی پر ضلعی انتظامیہ نے مکمل طور پر آنکھیں موند لی ہیں اور کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ضلعی انتظامیہ کی خاموشی نے تاجروں کو من مانے نرخ مقرر کرنے کی آزادی دیدی ہے جس نے شہریوں کیلئے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے دوسری جانب شہریوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کم کر کے فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  حج :سعودی حکومت کا عمرہ پرمٹ بند کرنے کا اعلان