بالائی علاقوں کے سکولوں کی تعطیلات

برفباری کے باعث بالائی علاقوں کے سکولوں کی تعطیلات میں 15روزتوسیع

ویب ڈیسک:سکولزمیں کئی فٹ برف جمنے کی اطلاعات پرمحکمہ ابتدائی تعلیم کی جانب سے سرد مرطو ب اضلاع کے تمام سرکاری سکولزمیں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید15روز تک کیلئے اضافہ کردیا گیا ہے قبل ازیں چھٹیوں کا اختتام کل15فروری کو ہونا تھا لیکن اب تمام سکولز یکم مارچ کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بحال کئے جائیں گے محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے ذرائع نے بتایاکہ صوبہ میں برف باری سے متاثرہ بالائی اضلاع میں 25دسمبر سے ڈیڑھ ماہ کی چھٹیوں کااعلان کیاگیاتھااوریہ چھٹیاں رواں ہفتے کے دوران ختم ہورہی تھیں
لیکن محکمہ تعلیم کے حکام کو متعلقہ اضلاع کے ایجوکیشن افسران کی جانب سے ایک مراسلہ بھیجا گیا تھا جس میں باتصویر نشاندہی کی گئی تھی کہ زیادہ تر سرکاری سکولز میں تین سے پانچ فٹ برف پڑی ہے اور اس کو تاحال ہٹایا نہیں گیاہے جس کی وجہ سے مذکورہ سکولز میں کل بدھ کے روزسے کلاسزکاانعقادممکن نہیںہوگااس تناظرمیں گذشتہ روزمحکمہ ابتدائی تعلیم نے تعطیلات میں 28 فروری تک کیلئے توسیع کردی ہے اور یکم مارچ کو کلاسز بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت نے 10سال کیلئے چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا