بجلی بندش کے خلاف احتجاج

کاروباری اوقات میں بجلی بندش کے خلاف تاجروں کاجی ٹی روڈ پراحتجاج

ویب ڈیسک: تاجر دوست گروپ نے واپڈا کی جانب سے پرمٹ کے نام پر کاروباری اوقات میں بجلی بندش کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج میں تاجر دوست گروپ میں شامل بازاروں کے صدور صیام الحق، جاوید اختر، آصف درانی، خواجہ نوید، خرم شہزاد، فضل مولا، امداد خان، اسرار خان، عالمگیر خان، غلام حیدر علی، منصور بخاری، حاجی وحید، ملک ظہور، اور مختلف بازاروں کے صدور نے شرکت کی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیاتاہم قائدین کی کال پر عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے کھول دی گئی ۔اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ تاجروں کا یہ معاشی قتل اب کسی صورت قبول نہیں، کاروباری مراکز سے واپڈا سو فیصد ریکوری کرتا ہے۔ لائن لاسز میں واپڈا کے اہلکار خود ملوث ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو بھی مسترد کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک کے آغاز کا اعلان کردیاگیا