کرنسی سمگلنگ کے309مقدمات

پختونخوا:ایک سال میں ہنڈی،حوالہ کرنسی سمگلنگ کے309مقدمات

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے خیبر پختونخوا میں ہنڈی حوالہ کے خلاف کارروائیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی، 2022-23کے دوران ہنڈی حوالہ اورکرنسی کے غیرقانونی کاروبار اورسمگلنگ میں ملوث 368افراد کو گرفتار کرکے 90کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے اعدادوشمار کے مطابق پشاورسمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں ہنڈی حوالہ اور ڈالر سمیت غیرملکی کرنسی کے سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف 309 مقدمات درج کئے گئے
اس دوران 311چھاپے مارے گئے جس کے دوران 44دکانیں سیل کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران 671ملین پاکستانی کرنسی کے علاوہ 154ملین سے زائدامریکی ڈالر و غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔اس حوالے سے سب سے زیادہ کارروائیاں پشاور میں کی گئیں جہاں 155افراد کے خلاف کیسز بنائے گئے۔ اس طرح ہنگو میں 13، بونیر 11 اور ملاکنڈ میں 10 افرادکے خلاف مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔ایف آئی اے نے چترال،خیبر،سوات،نوشہرہ،لوئردیر،کوہاٹ اورچارسدہ میں بھی کارروائیاں کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت مجوزہ آئینی ترامیم سے جمہوریت پر حملہ آور ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف