عمران خان پر حملے ریکارڈ غائب

عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کاریکارڈ غائب ہونے کاانکشاف

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن پنجاب سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی کی کا ریکارڈ اینٹی کرپشن سے غائب ہونے پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر سے مزید ریکارڈ بھی غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن سے عمران خان حملے کی جے آئی ٹی تفتیش کا ریکارڈ غائب ہونے کے معاملے کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن میں ہائی پروفائل کیس کی فائل بھی غائب ہے، جس پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے ویجلنس ونگ سے ہائوسنگ سکیموں کے خلاف جاری تحقیقات کا ریکارڈ بھی غائب ہوگیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے حساس نوعیت کے ریکارڈ کی گمشدگی پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی، جس میں ڈائریکٹر لیگل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل،اے ڈی ڈاکیومنٹس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی، اے ڈی ایڈمن شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں:سپیکر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل قرار دے دیا