سرکاری آٹے کا تھیلا

سرکاری آٹے کا10کلوکاتھیلا 1000روپے میں فروخت ہونے لگا

ویب ڈیسک:خزانہ کے علاقہ ڈھیرے کورونہ مقصود آباد میں سرکاری آٹا کی 10کلوگرام کی تھیلی 1000روپے میں فروخت ہونے لگی، مکینوں نے محکمہ خوراک سمیت متعلقہ محکموں سے اس کا نوٹس لینے اوراس حوالے سے کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ مکینوں کے مطابق ڈھیرے کورونہ مقصود آباد میں سوزوکی میں سرکاری آٹا لایاجاتا ہے
جہاں اسے ایک گھر میں ڈال کروہاں اس کی فروخت کی جاتی ہے تاہم انہوں نے شکایت کی کہ سرکاری آٹا کی 10کلوگرام کی بوری 1000روپے تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ غریب مزدورکار اور دیگر افراد یہ خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 10کلوگرام سرکاری آٹا کی قیمت تقریبا 650روپے تک ہے تاہم اس کے برعکس آٹا 1000روپے تک فروخت کیاجارہا ہے انہوںنے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ سے اس کا نوٹس لینے اور سرکاری آٹا اپنے مقرر ہ ریٹ پر فروخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا