کوہاٹ روڈ موبائل کمپنی

کوہاٹ روڈ ‘موبائل کمپنی کے کیشئرسے 27لاکھ چھین لئے گئے

ویب دیسک : پشاور کے علاقہ کوہاٹ روڈ پر دن دیہاڑے نجی موبائل کمپنی کے کیشئرسے مسلح راہزنوں نے لاکھوں روپے چھین لئے ہیں جبکہ مزاحمت پرفائرنگ کردی تاہم وہ بال بال بچ گیا۔ واقعات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ بھانہ ماڑی کے علاقہ کوہاٹ روڈ پرنجی موبائل کمپنی کا کیشئر حفیظ نجی بینک رقم منتقل کررہا تھا کہ اس دوران ٹوٹل پمپ کے قریب تین نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے آکر انہیں یرغمال بنا لیا اور ان سے لاکھوں روپے کی نقدی چھیننے کی کوشش کی ۔
اس دوران مدعی حفیظ نے مزاحمت کی تو مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی تاہم وہ بال بال بچ گیا جبکہ گولیاں موٹرسائیکل کو لگیں۔بتایاجارہا ہے کہ مدعی سے 27لاکھ کی رقم چھینی گئی تاہم بھانہ ماڑی پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی مختیار علی سمیت دیگر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیاجبکہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کئے ۔ ادھر واقعہ کی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی ہیں جس میں ایک شخص کو دوڑتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری