چارسدہ فائرنگ بہن قتل

چارسدہ،بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، نوجوان فائرنگ کا نشانہ بن گیا

ویب ڈیسک: سٹی تھانہ چارسدہ کی حدود میں نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا جبکہ تھانہ ترناب کی حدود حمید میاں ڈھیری میں بھائی نے گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ بہن کو قتل کر ڈالا۔ واقعات کے مطابق مقتول امان اللہ ساکن کیمپ کورونہ اتمانزئی کے والد روح اللہ نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انکے بیٹے امان اللہ کو کسی نے موبائل پر فون کر کے بلایا جس پر وہ گھر سے نکل کر باہر گیا اور پھر واپس نہ آیا، اس دوران انہیں اطلاع ملی کہ انکے بیٹے امان اللہ کو کسی نے قتل کر دیا ہے جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں امان اللہ کی لاش پڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔
دوسرے واقعے میں ترناب پولیس سٹیشن کی حدود حمید میاں ڈھیری میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا، مقتولہ مسماة (ع) زوجہ غیرت خان کے والد ایوب خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ انکے بیٹے عامر خان نے اپنی شادی شدہ بہن پر گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے ایوب خان کی مدعیت میں بیٹے کیخلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی