علی وزیر

پشتونوں کی سرزمین پرمزیدمظالم برداشت نہیں، علی وزیر

ویب ڈیسک: جیل سے رہا ہونے جنوبی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے کہا ہے کہ جو ظلم اور زیادتیاں وزیر ستان کے لوگوں سے کی جارہی تھیں وہی زیادتی اب ضلع لکی مروت میں ہو رہی ہے ۔ امن کے نام پر علاقہ میں بد امنی پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ وہ لکی مروت کے علاقہ تاجہ زئی میں کراچی پشاور انڈس ہائی وے پر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لکی مروت میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے
ہم مروت قوم کے ساتھ ہر قسم کی تکلیف اور مصیبت میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ہم مشکلات سے گزرے ہیں ہمارے گھروں اور دکانوں کو مسمار کیا گیا اور آج بھی متاثر ین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ علی وزیر نے کہا کہ پہلے شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں اس کی بنیاد بنائی گئی اور اب لکی مروت، بنو ں ، کرک اور دوسرے شہروں میں اس آپریشن کو شروع کیا جا رہا ہے یہ اس عوام کے ساتھ بڑی زیادتی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم پشتونوں کی سرزمین پر مزید اس قسم کی تکالیف برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور جلسے سے قبل تحریک انصاف رہنماؤں وکارکنان کی پکڑ دھکڑ