جمرود،16سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیاگیا

جمرود،16سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیاگیا

ویب ڈیسک: جمر و د میں نیو آبادی میں نامعلوم افراد نے گھر کے قریب ہی 16 سالہ نوجوان کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے بے دردی سے قتل کر دیا ۔ علاقہ نیو آبادی میں 16 سالہ کامران ولد گل محمد کو کی خیل شیر خان خیل رات کو گھر سے نکلا تاہم نامعلوم افراد نے تیز دھار آلہ سے وار کرکے اسے قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقتول کامران کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جمرود ہسپتال منتقل کردی۔ مقتول کے خاندان کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مذاکرات میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم