اسلامیہ کالج مالی بحران

مالی بحران کے باعث اسلامیہ کالج میں دفتری امور ٹھپ ہوگئے

ویب ڈیسک:اسلامیہ کالج میں مالی بحران کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے اسلامیہ کالج کے اسٹبلیشمنٹ سیکشن میں اس حوالے سے ایک نوٹس چسپا ں کیا گیا ہے جس پر تحریر کیا گیا ہے کہ کاغذ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سروس سرٹیفیکٹس،تنخواہ کے سلپ وغیرہ کا اجرائروک دیا گیا ہے اس طرح تمام قسم کے کیسز پر کام روک دیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق پچھلے کئی روز سے دفاتر میں کام ٹھپ ہے جس کی وجہ شدید بحران بتایا جارہاہے جس سے طلبہ اورملازمین متاثر ہونے لگے اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس وقت یونیورسٹیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اسلامیہ کالج میں بھی مختلف امور متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف