کراچی حملے میں ملوث دہشتگردکفایت اللہ5ماہ قبل گھرسے فرارہوا

ویب ڈیسک:ضلع لکی مروت میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے کراچی پولیس آفس پر حملے اور آپریشن میں مارے جانے والے شدت پسند کفایت اللہ کے گھر وانڈہ امیر پر چھاپہ مارا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ تھانہ صدر لکی مروت کی حدود میں مارا ہے اور چھاپے کے دوران شدت پسند کفایت اللہ کے گھر والوں سے تفتیش کی گئی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کفایت اللہ کی عمر 22 سے 23 سال ہے اور وہ گھر سے 5 ماہ قبل فرار ہوگیا تھا لیکن گھر والوں کو یہ علم نہیں تھا کہ وہ کہا ہے جبکہ کراچی پولیس دفتر پر حملے کے بعد خاندان والوں کو پتہ چلا کہ کفایت اللہ پاکستان میں ہی تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ کفایت اللہ کو گھر میں باندھ کر رکھا گیا تھا۔ ہمارا خیال تھا کہ کفایت اللہ افغانستان فرار ہوا ہے، حملے کے بعد پتہ چلا کہ کفایت اللہ پاکستان میں ہی تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق کفایت اللہ تربیت یافتہ تھا اور افغانستان آتا جاتا رہا،افغانستان میں بھی لڑتا رہا،اس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپوگل گروپ سے تھا، کفایت اللہ خیبرپختونخوا میں بھی پولیس پرحملوں میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پاس ہونے پر مارشل لا لگ جاتا، عمر ایوب