کرک نادرا دفتر کی چوکارہ منتقلی

کرک، نادرا دفتر کی چوکارہ منتقلی کے خلاف مظاہرہ

ویب ڈیسک:تخت نصرتی بازار میں نادرا دفتر کی چوکارہ منتقلی کے خلاف جلوس نکالا گیا گزشتہ روز تحصیل تخت نصرتی کے مشران کی قیادت میں جلوس تخت نصرتی بازار میں سے ہوتا ہوا حبیب بنک کے سامنے جلسے کی صورت اختیار کرگیا ، حافظ ابنِ آمین کی صدرات میں جلسہ میں ملک شوکت اللہ ، سابق ناظم سراجخیل ملک شوکت پرویز ، طارق بازید خیل ، ناظم ملک محمد ایاز ، مولانا ارشد نواز عزیزی ، طارق نندر خیل ، ملک ملکیت خان گڈیخیل ، طارق فقیر خیل ، وقاص آیاز خٹک ، انجینئر عمر خطاب سمیت کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ و عوام نے شرکت کی۔ ، عمائدین علاقہ و دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ مشران علاقہ نے دوٹوک الفاظ میں یہ بات دہرائی کہ کسی بھی صورت میں نادرا دفتر کی منتقلی منظور نہیں ، مظاہرین نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی کہ اگر نادرا دفتر کوچوکارہ منتقل کیا گیا توہم پولیو ، آمدہ ضمنی انتخابات ودیگر سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا