جلسے جلوسوں پر پابندی

جلسے جلوسوں میں پولیس اہلکاروں کی شرکت پر پابندی

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا پولیس کے اعلیٰ حکام نے جیل بھرو تحریک سمیت سیاسی جماعتوں کے جلسے و جلسوں اور احتجاجی مظاہروں میں پولیس افسران و اہلکاروں کی شرکت پر پابندی لگاتے ہوئے ان میں حصہ لینے کی صورت میں انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ پولیس حکام کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کر رکھا ہے
جس میں پولیس کے اہلکاروں کا بھی شرکت کا خدشہ تھا۔ پولیس حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جیل بھرو تحریک سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے جلسے و جلوس یا احتجاجی مظاہروں میں خیبر پختونخوا پولیس کے افسران یا اہلکار شرکت نہیں کرینگے۔ اسی طرح خصوصی طور پر پولیس اہلکار جو کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے قائدین یا سابق وزراء اور ارکان اسمبلی کے ساتھ بطور گنرز خدمات انجام دے رہے ہیں
ان کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی قسم کے احتجاجی مظاہروں میں نظر نہ آئیں، احکامات کو نظر انداز کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کرنے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان