رنگ روڈ تعمیر

رنگ روڈ تعمیر، پی ڈی اے نے 80 کروڑ روپے مانگ لئے

ویب ڈیسک: پی ڈی اے نے رنگ روڈ کے باقی ماندہ حصے کی تعمیر کا کام شروع کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے 80 کروڑ روپے فی الفور طلب کر لئے۔ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبائی حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رنگ روڈ کے باقی رہ جانیوالے حصے ورسک روڈ سے ناصر باغ روڈ تک کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد اب فنڈز کی ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت اس منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے 80 کروڑ روپے جاری کرے تاکہ کام شروع کر کے اس منصوبے کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس منصوبے کو گزشتہ 7 برس سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاہم وفاق اور صوبے کے درمیان اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے یہ منصوبہ ہر بار تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔ اس بار پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے سے چند روز قبل اس کی منظوری وفاقی حکومت نے دی جس کے بعد اب اس پر کام شروع کرنا ہے اور اسی مقصد کیلئے پی ڈی اے نے صوبائی حکومت سے 80 کروڑ روپے کی ابتدائی رقم طلب کی ہے، منصوبے کی کل تخمینہ لاگت 16ارب روپے سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع