نگراں کابینہ اختیارات

نگراں کابینہ اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، پی ٹی آئی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے الزام عائد کیا ہے کہ نگراں حکومت پی ڈی ایم کی ہے اور تمام امور گورنر، مولانا فضل الرحمن کے بھائی اور اکرم درانی چلا رہے ہیں جبکہ نگراں کابینہ کے ارکان اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شوکت یوسفزئی، کامران بنگش، ارباب جہانداد اور دیگر نے پشاور پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کا کام 90 دن میں انتخابات کرواناہے نہ کہ متنازعہ بیانات جاری کرنا،، ہمیں بتایا جائے کہ یہ نگراں حکومت کی پالیسی ہے، نگراں وزیر اعلی مکمل طور پرگورنر کے ہاتھوں ٹریپ ہو چکے ہیں۔ راجن پور الیکشن میں کامیابی ان لوگوں کیلئے جواب ہے جو کہتے تھے کہ پی ٹی آئی ختم ہو گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں نگراں نہیں بلکہ پی ڈی ایم کی حکومت بنی ہوئی ہے
نگراں حکومت اصل میں مولانا کا بھائی، اکرم درانی اور گورنر چلا رہا ہے، نگراں وزراء ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے انہوں نے لاکھوں ووٹ لئے ہوں۔ نگراں حکومت کا کام احتساب نہیں بلکہ صرف الیکشن کرانا ہے۔ نگراں وزیر اعلی کو چاہیے کہ اگر کابینہ کا کوئی رکن متنازعہ بیان دے تو اسے فورا فارغ کر دے۔ عمران کیخلاف 70 مقدمات درج ہوئے، جن میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل تھیں، عمران کو گولیاں لگی ہیں، وہ چاہتا تو ان کی طرح ملک سے باہر بھاگ جاتا۔ حالات سے پریشان ہو کر9 لاکھ لوگ ملک سے باہر چلے گئے ہیں
سرمایہ کیساتھ بہترین دماغ بھی ملک سے باہر منتقل ہو رہے ہیں، نگراں حکومت کی پوسٹنگ ٹرانسفر سے نہ صرف ہمیں بلکہ بیوروکریسی کو بھی تشویش ہے۔ جیل بھرو تحریک میں نگراں حکومت نے اس صوبے کی غیر سیاسی پولیس کو استعمال کیا، جتنے چاہیں مقدمے درج کریں، عمران بھاگنے والا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  3جون سےملک بھرکےمخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز