آئس ڈیلر فرار

آئس ڈیلرٹرالی میں فرارہوا،ایک اہلکارسہولت کار بنا

ویب ڈیسک: پشاور سنٹرل جیل سے آئس ڈیلر کے فرار میں ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور اور ایک اہلکار پر تعاون اور سہولت کاری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرار آئس ڈیلر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے شرقی پولیس کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سنٹرل جیل پشاور سے سیف الرحمن نامی ملزم فرار ہوا ہے جو آئس کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔ ملزم کا تعلق سوات سے ہے ۔ جیل انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی بھی چھان بین کی ۔
ذرائع کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم گندم لانے والی ٹریکٹر ٹرالی میں فرار ہوا جس میں ٹرالی کے ڈرائیور اور ایک سٹاف ممبر نے مبینہ طور پر اسے مدد فراہم کی ہے ۔ جیل سے فرار ملزم سیف الرحمن سمیت ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے باقاعدہ مراسلہ شرقی پولیس کو ارسال کیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آئس ڈیلر کے فرار کے معاملہ میں جیل انتظامیہ نے پہلے ہی 2اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس سمیت 9اہلکاروں کو معطل کر رکھا ہے اور اہلکاروں کے بیانات قلمبند بند کرنے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی چھان بین سمیت انکوائری مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آسکیں گے اور ذمہ داروں کا تعین بھی ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں:  دبئی پراپرٹی لیکس میں حزب اللہ اور اسلامی پاسداران انقلاب کا نام بھی شامل